ابنا: ٹائمز آف اسرائیل کی ویب سائٹ کے مطابق خبروں سے متعلق شام کی ایک ویب سائٹ نے آج ایک رپورٹ دی ہے کہ شام کی طیارہ شکن توپوں نے لبنان اور شام کے درمیان سرحدی علاقے میں کل رات اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔علاقے کے چشم دید گواہوں نے بھی بتایا کہ شام کی طرف سے زمین سے فضا میں مار کرنے والا ایک میزائل داغا گيا اور ایک ڈرون طیارہ لبنان کی سرحد پر گرگیا۔اس سے پہلے لبنان کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بھی اسرائيل کے جنگی طیاروں کی طرف سے لبنان کی فضائي حدود کی خلاف ورزی کی رپورٹ دی تھی۔
20 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393246
شام نے لبنان کی سرحد پر غاصب اسرائيل کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔